ہانیہ عامر نے لوگوں کی دل آزاری ہونے پر معذرت کرلی
کراچی (ویب ڈیسک) ہانیہ عامر کا کہنا ہے کہ ان کی وجہ سے جانے انجانے میں اگر کسی کا دل دُکھا ہو تو وہ معذارت خواہ ہیں۔
ہانیہ عامر نے اپنی حالیہ پوسٹ میں ان کی ’نامناسب‘ ویڈیو وائرل کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے چند حقائق سب کے سامنے رکھے، اور ساتھ ہی خود بھی کسی کی بھی دل آزاری ہونے پر معافی مانگ لی۔
انہوں نے لکھا کہ ’یہ میں آخری مرتبہ سب کے سامنے حقائق رکھ رہی ہوں، یہ کسی سے لفظی جنگ کی بحث نہیں، نہ ہی اصل بحث یہ ہے کہ کسی سابقہ بوائے فرینڈ سے بحث کو طول دی جائے, میری تمام تر شکایت انٹرنیٹ پر ہراساں کیے جانے کی ہے، کسی بھی عورت کو یوں ہراساں کرنا کسی معاشرے میں قابلِ قبول نہیں ہے, یہ بطور انسان ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم آنے والی نسلوں کیلئے راہیں ہموار کرتے ہیں ، اس میں کچھ ایسا نہ جائے جس پر بعد میں انہیں شرمندگی ہو" ۔
View this post on Instagram
ہانیہ عامر نے لکھا کہ میں اپنی غلطی تسلیم کرنے میں کبھی پیچھے نہیں ہٹوں گی اور روزانہ بہتر سے بہتر انسان بننے کی کوشش کروں گی, معافی مانگنے کا مطلب کسی کو نیچا دکھانا نہیں ہوتا اسی وجہ سے مجھے ایسا لگتا ہے کہ مجھے بھی معافی مانگنی چاہیے, اگر میں نے کسی کا بھی جانے انجانے میں دل دکھایا ہے تو میں معذرت خواہ ہوں۔
انہوں نے ڈھکے چھپے الفاظ میں عاصم اظہر کو پیغام دیا کہ براہِ کرم آپ بھی واضح پیغامات شیئر کریں، آپ کے ریمارکس کسی کی شخصیت کو بری طرح متاثر کرسکتے ہیں۔آخر میں انہوں نے تمام چاہنے والوں کی سپورٹ کا شکریہ ادا کیا۔