ٹرین حادثہ،حلیم عادل شیخ کی واقعےپر سیاست نہ کرنے کی اپیل

ٹرین حادثہ،حلیم عادل شیخ کی واقعےپر سیاست نہ کرنے کی اپیل
ٹرین حادثہ،حلیم عادل شیخ کی واقعےپر سیاست نہ کرنے کی اپیل

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحر یک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے گھوٹکی ٹرین حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ اس واقعے پر سیاست نہیں کی جانی چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ آج گھوٹکی میں افسوس ناک ٹرین حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں بہت سے افراد جاں بحق ہوچکے ہیں ، ہم تمام متاثرہ خاندانوں سے افسوس اور تعزیت کاا ظہار کرتے ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعے کی تحقیقات ہونی چاہئے۔ کوئی تخریب کاری یاغفلت ہے تو اسے سامنے لا یا جا نا چاہئے۔

ا ن کا کہنا تھاکہ وزیرا عظم عمران خان سے گزارش کروں گا کہ اگر اس واقعے میں ریلوے حکام کی غلطی ہے تو ان کے خلاف بھرپور ایکشن لیاجائے۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -