سپیکر قومی اسمبلی کی پنجاب اسمبلی آمد، چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات

سپیکر قومی اسمبلی کی پنجاب اسمبلی آمد، چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات
سپیکر قومی اسمبلی کی پنجاب اسمبلی آمد، چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکی پنجاب اسمبلی آمد ہوئی ہے جہاں انہوں نے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوارن ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے گفتگو کی گئی ہے۔

نجی ٹی وی 92نیوز کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی نے ملاقات کے دوران کہاکہ اداروں کی مضبوطی ملکی ترقی کے لئے کلیدی حیثیت رکھتی ہے، جمہوریت میں لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جاتے ہیں۔ پارلیمانی سسٹم اور مضبوط سسٹم جمہوریت کے لئے اسمبلیوں کے وفود کا تبادلہ ضروری ہے۔ 

پرویز الٰہی نے کہا کہ غریب اور متوسط طبقہ کی معیار زندگی کو بلند کرنا ہمار امشن ہے ،ہماری فوج شجاعت کی علامت ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی کا اس موقع پر کہناتھا کہ آپ کا وزارت اعلیٰ کادور مثالی دور تھا،پنجاب میں کارڈیالوجی کے منصوبہ جات سے لاکھوں لوگ مستفید ہورہے ہیں، عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کا کا م ہے، حکومت نے ہر صوبے کو اس کا حصہ دیا ہے، وفاقی بجٹ آسانی سے پاس ہوجائے گا۔

اسد قیصر نے پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ اور ایوان کی خوبصورتی کو بھی سراہا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -