وفاقی انسپکٹر ریلوے نے ٹرین حادثے کا ذمہ دار ڈی ایس سکھر کو قرار دے دیا

وفاقی انسپکٹر ریلوے نے ٹرین حادثے کا ذمہ دار ڈی ایس سکھر کو قرار دے دیا
وفاقی انسپکٹر ریلوے نے ٹرین حادثے کا ذمہ دار ڈی ایس سکھر کو قرار دے دیا

  

سکھر (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی انسپکٹر ریلوے نے منڈو دیرو حادثے کا ذمہ دار ڈی ایس ریلوے کو قرار دےد یا ، اپنی رپورٹ میں کہا کہ ڈی ایس ریلوے ڈرائیوروں کو تیز رفتاری پر مجبور کرتے ہیں ، وہ دماغی طور پر بھی فٹ نہیں انہیں  آپریشنل ڈیوٹی نہیں دی جانی چاہئے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق وفاقی انسپکٹر ریلوے فرخ تیمور نے ریلوے حادثے سے متعلق رپورٹ جاری کردی جس میں کہا کچھ ماہ قبل منڈو دیرو میں کراچی ایکسپریس حادثے کا ذمہ دارڈی ایس ریلوے کو قرار دیا گیا تھا ، فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر نے ریلوے کی وزارت کو ڈی ایس سے متعلق خبردار کیا تھا ۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ڈی ایس سکھر کی موجودگی میں مزید حادثات رونما ہو سکتے ہیں ، یہ دماغی طور پر بھی فٹ نہیں ، انجن ڈرائیورز کو رفتار بڑھانے پر مجبور کرتا ہے جبکہ سکھر سے ملتان تک ریلوے ٹریک تیز رفتاری کا متحمل نہیں ، ڈی ایس سکھر کو کسی ہسپتال میں دماغی بیماری  کے فوری علاج کی ضرورت ہے جبکہ انہیں کسی بھی قسم کی آپریشنل ڈیوٹی نہ سونپی جائے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ گریڈ 19 کے جونیئر افسر کو ڈی ایس لگانا خلاف قانون ہے جبکہ سینئر جی ایم نثار میمن نے بھی وزیر ریلوے کو کئی بار ڈی ایس سکھر کے تبادلے کیلئے مراسلہ بھیجا ہے ۔

مزید :

قومی -