مونس الٰہی نے ریلوے حادثات کے حوالے سے اہم سوالات اٹھادئیے

 مونس الٰہی نے ریلوے حادثات کے حوالے سے اہم سوالات اٹھادئیے
 مونس الٰہی نے ریلوے حادثات کے حوالے سے اہم سوالات اٹھادئیے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی نے ملک میں ہونے والے ریلوے حادثات کے حوالے سے اہم سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ریلویز کب پٹری پر چڑھے گی؟ریل حادثات کب قابو میں آئیں گے؟۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ آج گھوٹکی کے قریب ایک اور افسوسناک ٹرین حادثہ ہوا جس میں 32 مسافر جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔رکن قومی اسمبلی نے دعا کی کہ اللہ مرحومین کی مغفرت ،زخمیوں کو صحت اور ریلوے ذمہ داروں کو ہدایت عطا فرمائے۔

مزید :

قومی -