کالج کی دیوار گرنے سے ایک طالبہ جاں بحق 5 زخمی ہوگئیں

کالج کی دیوار گرنے سے ایک طالبہ جاں بحق 5 زخمی ہوگئیں
کالج کی دیوار گرنے سے ایک طالبہ جاں بحق 5 زخمی ہوگئیں

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ٹاون شپ کے علاقہ میں پرائیوٹ کالج کی دیوار گرنے سے ایک طالبہ جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق پرائیوٹ کالج کی دوسری منزل کی دیوار اچانک گر گئی جس سے طالبات شدید زخمی ہوگئیں۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ،جس نے  زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا ۔ہسپتال میں ڈاکٹرز نے 11سالہ ایشال سہیل کی موت کی تصدیق کردی۔زخمی بچیوں میں  12 سالہ ریما، 8 سالہ نورفاطمہ، 12 سالہ تہذیب، 13 سالہ رافعہ شامل ہیں۔

واقعہ کی اطلاع ملنے  پر ڈی سی لاہور مدثر ریاض جناح ہسپتال پہنچے اور زخمی بچیوں کی عیادت کی اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے گلدستے بھی پیش کئے۔ انہوں نے ایم ایس جناح ہسپتال کو زخمی بچیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔واقعہ کی تحقیقات کے لئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی  گئی ہے جس کے سربراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبدالرؤف مہر ہیں، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ابراہیم ارباب، ڈی او ریسکیو 1122 اور سول ڈیفنس بھی کمیٹی میں شامل ہیں، کمیٹی 24 گھنٹے کے اندر رپورٹ مرتب کر کے ذمہ داروں کا تعین کرے گی۔

مزید :

قومی -