نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن پر قاتلانہ حملہ 

نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن پر قاتلانہ حملہ 
نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن پر قاتلانہ حملہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوکاڑہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئر مین اور معرو ف صحافی نجم سیٹھی کی اہلیہ اور رکن پنجاب اسمبلی جگنو محسن پر قاتلانہ حملہ ہو گیا تاہم وہ اس حملے بچنے میں کامیاب ہو گئیں ۔
نجی نیوز چینل 24نیوز کے مطابق اوکاڑہ کے شہر حجرہ شاہ مقیم کے علاقے اختر آباد میں ان پر حملہ کیا گیا ۔رپورٹ کے مطابق جگنو محسن کو سوشل میڈیا پر دھمکیاں موصول ہوئی تھیں جس میں کچھ لوگ ان سے جوج کلاں میں جلسہ نہ کرنے کا مطالبہ کررہے تھے اور انہیں دھمکی دی تھی کہ اگر انہوں نے جلسہ کیا تو ان پر حملہ کیا جائے گا۔جب جگنو محسن جلسہ کرنے پہنچیں تو ملزمان نے ان کے قافلے کو روک لیا اور پھر ان کی گاڑیوں پر فائرنگ اور پتھراﺅ کیا ۔اس دوران ایک ملزم کی پستول جام ہو گئی اور گولی پھنس گئی تو وہ وہاں سے فرار ہو گئے ۔ تھانہ ہجرہ شاہ مقیم میں چھ نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔