پانی کے معاملے پر سندھ اور پنجاب حکومت میں اہم معاملہ طے پاگیا

پانی کے معاملے پر سندھ اور پنجاب حکومت میں اہم معاملہ طے پاگیا
پانی کے معاملے پر سندھ اور پنجاب حکومت میں اہم معاملہ طے پاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سندھ اور پنجاب حکومت کی جانب  سے  پانی کے تنازع پر دونوں صوبوں کے بیراجوں پر نیوٹرل افسران تعینات کردیے گئے ہیں۔
سندھ اور پنجاب کے بیراجوں پر نیوٹرل افسران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن  کے مطابق پنجاب اور سندھ نے انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کے احکامات ملنے کے بعد ٹیم بنادی ہے۔ پانی کی ترسیل جانچنے کے لیے نو  رکنی ٹیم بنائی گئی ہے، جو روزانہ کی بنیاد پر پانی کی آمد اور اخراج چیک کرے گی۔ایکسین عمیر خورشید کو سندھ کی 9 رکنی کمیٹی کا سربراہ نامزد کیا گیا جبکہ پنجاب نے ایگزیکٹو انجینئر بیراجز کو کمیٹی کا سربراہ بنایا ہے۔

مزید :

قومی -