جگنو محسن کو دھمکیاں دینے والے شخص کی ویڈیو بھی سامنے آگئی

جگنو محسن کو دھمکیاں دینے والے شخص کی ویڈیو بھی سامنے آگئی
جگنو محسن کو دھمکیاں دینے والے شخص کی ویڈیو بھی سامنے آگئی

  

اوکاڑہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )رکن پنجاب اسمبلی جگنو محسن کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے شخص کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔

ویڈیو میں ایک شخص کو دھمکیاں دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔نامعلوم شخص ویڈیو میں کہہ رہا ہے کہ اگر جگنو محسن ہمارے گاؤں آئی تو اس کے گلے میں جوتوں کا ہار ڈالیں گے،جو جگنو کو ہمارے گاؤں لائے گا ہماری اس سے لڑائی ہے۔

واضح رہے کہ جگنو محسن پر آج اوکاڑہ میں قاتلانہ حملہ ہوا تھا،جس میں وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہیں تھیں۔

مزید :

قومی -