کیا حاملہ خواتین کو کورونا ویکسین لگوانی چاہیے؟ ماہرین نے جواب دے دیا

کیا حاملہ خواتین کو کورونا ویکسین لگوانی چاہیے؟ ماہرین نے جواب دے دیا
کیا حاملہ خواتین کو کورونا ویکسین لگوانی چاہیے؟ ماہرین نے جواب دے دیا
سورس: File/Pixino

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ حاملہ خواتین کی قوت مدافعت کمزور ہو جاتی ہے اس لیے انہیں کورونا ویکسین ضرور لگوانی چاہیے۔

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں "کیا حاملہ خواتین کو کورونا ویکسین لگوانی چاہیے؟" کے عنوان سے سیمینار ہوا جس میں ماہرین صحت نے اس پر سیر حاصل بحث کی۔

ماہرین صحت کے مطابق ابھی تک حاملہ خواتین کی کورونا سے ہونے والی اموات کا مصدقہ ڈیٹا دستیاب نہیں ہے تاہم کورونا سے ہونے والی پیچیدگیوں کی وجہ سے حاملہ خواتین میں شرح اموات آٹھ فیصد ہے جو کہ انتہائی خطرناک ہے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ حاملہ خواتین کا نظام مدافعت کمزور ہوجاتا ہے جس کے باعث انہیں فوری طور پر کورونا ویکسین لگوانی چاہیے۔ ویکسین کی وجہ سے  بچے پر کوئی منفی اثرات مرتب نہیں ہوں گے بلکہ جب ماں بچے کو دودھ پلائے گی تو اس سے بچے میں اینٹی باڈیز منتقل ہوجائیں گی۔