قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر بھی سابق کپتان سرفراز احمد کے گن گانے لگے

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر بھی سابق کپتان سرفراز احمد کے گن گانے لگے
قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر بھی سابق کپتان سرفراز احمد کے گن گانے لگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوظہبی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ سابق کپتان سرفراز احمد سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔
سما نیوز کو  کو انٹرویو دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ  سرفراز احمد فیلڈ میں جلد غصے میں آجاتے ہیں لیکن آف دی فیلڈ ہمیں کافی کچھ سمجھاتے تھے۔ان کی کپتانی کے دوران میرا ڈیبیو ہوا۔میچ کے بعد وہ اکثر باؤلنگ کے حوالے سے ٹپس دیا کرتے تھے۔
واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پی ایس ایل 6 میں مشکلات کا شکار ہے اور وہ اب تک کھیلے گئے میچز میں سے صرف ایک میچ جیت سکی ہے۔

مزید :

کھیل -