بھارت میں کمپنی کی عمارت میں آتشزدگی، اتنے لوگ ہلاک ہوگئے کہ آپ کو بھی افسوس ہوگا
پونے (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر پونے میں ایک فیکٹری کی عمارت میں آتشزدگی کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے۔
خبر ایجنسی اے این آئی کے مطابق پونے کے علاقے گھوٹوڑے پھٹہ کے علاقے میں ایک کمپنی کی عمارت میں شام کے وقت آگ لگ گئی۔ جب آتشزدگی ہوئی اس وقت عمارت میں 37 لوگ موجود تھے جن میں سے 20 کو ریسکیو کرلیا گیا۔
حکام نے تصدیق کی ہے کہ آتشزدگی کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں تاہم پانچ افراد اب بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔
#UPDATE | Fire under control, 8 fire tenders at the spot. Search for the missing people is underway: Fire Department
— ANI (@ANI) June 7, 2021