اپنے سگے باپ سے شادی کرنے کے لیے لڑکی نے باپ اور بہن کے ساتھ مل کر بوائے فرینڈ کو موت کے گھاٹ اتاردیا، بے راہ روی کی ایک اور اندوہناک مثال
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا میں اپنے سگے باپ سے شادی کرنے کے لیے لڑکی نے باپ اور بہن کے ساتھ مل کر اپنے بوائے فرینڈ کو موت کے گھاٹ اتار ڈالا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس 31سالہ لڑکی کا نام امینڈا مک کلر ہے جس نے 11مارچ 2019ءکو اپنے 56سالہ باپ لیری مک کلر کے ساتھ شادی کی۔شادی کی رات اس نے اپنے باپ کے ساتھ جنسی تعلق قائم کیا اوراس کے بعد باقی رات اپنے بوائے فرینڈ کو قتل کرکے اس کے جسم کے ٹکڑے کرنے اور گھر کے صحن میں دفن کرنے میں گزاری۔
قتل کی اس واردات میں امینڈا اور لیری کا ساتھ امینڈا کی بہن اینا میری نے بھی دیا۔ ان تینوں نے امینڈا کے بوائے فرینڈ جان مک گوئرکو نشہ آور دوا دے کربہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور مار مار کر موت کے گھاٹ اتار ڈالا۔ امینڈا کا باپ نہ صرف اپنی بیٹی کے ساتھ شادی کرنا چاہتا تھا بلکہ مک گوئر کا گھر بھی فروخت کرنا چاہتا تھا۔ عدالت نے لیری کو عمر قید اور امینڈا کو 40سال قید کی سزا سناکر جیل بھجوا دیا ہے جبکہ امینڈا کی بہن اینا کو آئندہ پیشی پر سزا سنائی جائے گی۔ ممکنہ طور پر اسے بھی 40سال قید ہو سکتی ہے۔