پی سی بی  کے سی ای او نے اپنی غلطی تسلیم کرلی

پی سی بی  کے سی ای او نے اپنی غلطی تسلیم کرلی
پی سی بی  کے سی ای او نے اپنی غلطی تسلیم کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر  (سی ای او )وسیم خان نے صحافیوں سے متعلق نامناسب زبان کے ‏استعمال پر اپنی  غلطی تسلیم کرلی ہے۔
پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں وسیم خان خان نے کہا کہ میڈیا کے بارے میں دیئے گئے ‏بیان میں الفاظ کا چناؤ مناسب نہیں تھا جس پر افسوس ہے۔ میڈیا سے تعلقات مزید مضبوط کرنے ‏کا منتظر ہوں امید ہے میڈیا نمائندگان اپنا  کام میر ی کارکردگی اور خدمات پر کریں گے۔میرے خلاف جاری اور نہ ختم ہونے والے الزامات میری پاکستان کرکٹ کے ساتھ ‏وفاداری اور وابستگی پر حاوی آگئے تھے۔میں میڈیا کے ساتھ اپنے تعلقات استوار اور مزید مضبوط کرنے کا منتظر ہوں۔

مزید :

کھیل -