دنیا کی پرکشش ترین دادی نے بالآخر اپنی دیر پا خوبصورتی اور جوانی کا راز بتادیا

دنیا کی پرکشش ترین دادی نے بالآخر اپنی دیر پا خوبصورتی اور جوانی کا راز ...
دنیا کی پرکشش ترین دادی نے بالآخر اپنی دیر پا خوبصورتی اور جوانی کا راز بتادیا
سورس: Instagram/worldshottestgrandma

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کی پرکشش ترین دادی کہلانے والی خاتون، جو اپنی اصل عمر سے کہیں کم عمر نظر آتی ہے، نے بالآخر اپنی دیرپا خوبصورتی اور جوانی کا راز دنیا کوبتا دیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس خاتون کا نام جینا سٹیورٹ ہے جو کئی دہائیوں سے ماڈلنگ کے پیشے سے وابستہ ہے اور اب وہ دادی بن چکی ہے مگر لوگ اسے اپنی بیٹیوں کی ہم عمر قرار دیتے ہیں اور انٹرنیٹ پر اسے ’دنیا کی پرکشش ترین دادی‘ قرار دیا جاتا ہے۔ اس نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر بتایا ہے کہ اس کی دیرپا خوبصورتی کا راز ایک ’میڈیٹیرینین ڈائٹ‘ (Mediterranean diet) اور سبز چائے ہے جو میں روزانہ پیتی ہوں۔
جینا سٹیورٹ کا کہنا ہے کہ میڈیٹیرینین ڈائٹ انسان کی عمر بڑھاتی ہے اور میں طویل عرصے سے اس ڈائٹ پر کاربند ہوں۔ اس کے علاوہ سبز چائے بے شمار اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات کی حامل ہوتی ہے اور اس کے دیگر کئی طبی فوائد بھی ہوتے ہیں۔یہ ڈائٹ اور سبز چائے انسان کو دل کی بیماریوں سے بچاتے اور عمر رسیدگی کے پراسیس کو سست کر دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ میں ’Resveratrol‘ نامی ایک پراڈکٹ استعمال کرتی ہوں جو انگوروں سے بنتی ہے۔ یہ بھی ایک ثابت شدہ پراڈکٹ ہے جو انسان کی زندگی میں اضافہ کرتی ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -