ترک ولاگر کا مقامی باتھ ہاﺅس میں ’تھپڑو تھپڑی‘ مساج، ویڈیو یوٹیوب پر لگائی تو ہنسی کا طوفان آگیا

ترک ولاگر کا مقامی باتھ ہاﺅس میں ’تھپڑو تھپڑی‘ مساج، ویڈیو یوٹیوب پر لگائی ...
ترک ولاگر کا مقامی باتھ ہاﺅس میں ’تھپڑو تھپڑی‘ مساج، ویڈیو یوٹیوب پر لگائی تو ہنسی کا طوفان آگیا
سورس:   YouTube/FarukAcar1

  

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی کے ایک لائف سٹائل ’ولاگر‘ نے دوستوں کے ساتھ گھومتے ہوئے ایک مقامی باتھ ہاﺅس سے مساج کرانے کا فیصلہ کیا اورجب اس کی ویڈیو یوٹیوب پر پوسٹ کی تو ہنسی کا ایک طوفان آ گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق 21سالہ فاروق ایکار نامی اس یوٹیوبر کی پوسٹ کی گئی ویڈیو میں مساج کرنے والا شخص مساج کے دوران اس کے جسم پر زور زور سے تھپتھپا رہا ہوتا ہے، جسے آپ تھپڑ بھی کہہ سکتے ہیں۔ جب وہ تھپڑ مارتا ہے تو فاروق کے چہرے کے تاثرات بتاتے ہیں کہ وہ درد پر بمشکل قابو پا رہا ہوتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جہاں انٹرنیٹ صارفین اس مساج کے اس طریقے کو تشدد کا طریقہ قرار دے رہے ہیں، وہیں فاروق اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہتا ہے کہ ترکی کے اس روایتی مساج سے اس کی دن بھر کی تھکن دور ہو گئی ہے اور اس کا پورا جسم پرسکون ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ ترکی کے اس روایتی باتھ روم کو ’حمام‘ کہتے ہیں جس میں بنیادی طور پر تین کمرے ہوتے ہیں۔ ایک کمرے میں بھاپ سے غسل کا انتظام ہوتا ہے، دوسرے کمرے میں گرم پانی سے غسل کیا جاتا ہے اور مساج کیا جاتا ہے جبکہ تیسرا ٹھنڈا کمرہ مساج کے بعد کچھ پرسکون وقت گزارنے کے لیے ہوتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -