2021ءمیں دنیا میں کیا کچھ ہونے والا ہے؟ ایسی پیشنگوئیاں کہ کوئی بھی دم بخود رہ جائے

2021ءمیں دنیا میں کیا کچھ ہونے والا ہے؟ ایسی پیشنگوئیاں کہ کوئی بھی دم بخود رہ ...
2021ءمیں دنیا میں کیا کچھ ہونے والا ہے؟ ایسی پیشنگوئیاں کہ کوئی بھی دم بخود رہ جائے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) وقت میں آگے یا پیچھے کی طرف سفر (Time Traveling)کا مفروضہ تاحال بہت سوں کے نزدیک مفروضہ ہی ہے مگر کچھ لوگ ایسے ہیں جو ٹائم ٹریولنگ کا دعویٰ بھی کرتے ہیں۔ اب وقت میں آگے کی طرف سفر کرنے کا دعویٰ کرنے والے کچھ لوگوں نے 2021ءکے متعلق حیران کن پیش گوئیاں کر دی ہیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق مضحکہ خیز طور پر ان تمام لوگوں نے ٹک ٹاک پر ویڈیوز کی شکل میں اپنی پیش گوئیاں پوسٹ کی ہیں اور کافی ویوز اور لائیکس حاصل کر رہے ہیں۔ ان میں سے ایک نے پیش گوئی کی ہے کہ رواں سال گرمیوں میں ایک خوفناک سونامی آئے گا جو امریکی ریاستوں کیلیفورنیا اور فلوریڈا ساحلوں پر تباہی مچا دے گا۔ 

ایک اور شخص نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے وقت میں آگے کی طرف سفر کرکے دیکھا ہے کہ 2021ءمیں ایک انتہائی پر اسرار اورخطرناک مخلوق دریافت ہو گی۔ یہ ہماری زمین کی سب سے خطرناک مخلوق ہو گی۔ یہ مخلوق 6اکتوبر 2021ءکو آسٹریلیا کے اکیشا نامی جنگلات میں سامنے آئے گی۔ اس کا نام گیزور (Gazaur)ہو گا۔ ایک اورٹائم ٹریولر نے اپنی ویڈیو میں دعویٰ کیا ہے کہ 2021ءمیں ’سپرپاور‘ حقیقت بن جائے گی اور اس سال 8انسانوں کو ’سپر پاور‘ ملے گی۔

 ان لوگوں کو بظاہر ’سورج‘ سے یہ غیرمرئی طاقت ملے گی، جس کے بعد وہ ہوا میں اڑ سکیں گے، اپنی مرضی کا موسم لا سکیں گے، بارش برسا سکیں گے اور پلک جھپکنے میں ایک جگہ سے غائب ہو کر ہزاروں میل دوسری جگہ پر نمودار ہو سکیں گے۔ان 8لوگوں کو 20دسمبر 2021ءکو سورج کی توانائی لہروں کے ذریعے سپرپاور ملے گی۔ رپورٹ کے مطابق ان تمام ٹائم ٹریولرز نے اپنے دعوﺅں کے ساتھ ویڈیوز میں سائنس فکشن پر مبنی فلموں کے مناظر شامل کیے ہیں۔ اکثر لوگوں نے ان کے دعوﺅں کے متعلق انٹرنیٹ پر سرچ کیا ہے مگر اس حوالے سے کوئی معلومات تاحال دستیاب نہیں ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -