جرمن ولاگر سے منگنی ختم ہونے کے بعد اداکارہ زویا ناصر نے ایسا کام کردیا کہ مداح بھی داد دینے پر مجبور ہوگئے
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف اداکارہ زویا ناصر اور جرمن ’ولاگر‘ کرسٹین بیٹزمین نے باہم تعلق اور منگنی نے جس طرح ان کے مداحوں کو حیران کیا، اسی طرح گزشتہ دنوں ان کے منگنی ختم کرنے اور ایک دوسرے سے علیحدگی کے اعلان پر لوگ انگشت بدنداں رہ گئے۔ انہوں نے سب سے پہلے انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک دوسرے کو ’اَن فالو‘ کیا، جس پر ان کے درمیان ان بن کی افواہیں گردش کرنے لگیں اور بعد ازاں ان کی طرف سے علیحدگی کا اعلان کر دیا گیا۔اب زویا ناصر نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ سے وہ تمام تصاویر بھی ڈیلیٹ کرنی شروع کر دی ہیں، جن میں ان کے ساتھ کرسٹین موجود ہوتا ہے۔
ویب سائٹ’پڑھ لو‘ کے مطابق منگنی توڑنے اور کرسٹین سے علیحدگی اختیار کرنے پر زویا ناصر کی طرف سے بتایا گیا کہ ”اب اسلام اور پاکستان کے متعلق کرسٹین کی سوچ تبدیل ہو چکی ہے، جس کے بعد میرا اس کے ساتھ رہنا ناممکن ہے، لہٰذا میں نے اس سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔“ زویا کی اس بات پر ردعمل دیتے ہوئے کرسٹین نے اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا تھا کہ ”اسلام اور پاکستان کے متعلق میری سوچ نہیں بدلی تاہم میرا اور زویا کا سوچنے کا انداز مختلف ہے جس کی وجہ سے ہمارے درمیان اختلافات پیدا ہوئے۔“واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر زویا اور کرسٹین کی شادی کی بازگشت تھی، جب اچانک ان کی طرف سے منگنی توڑ دینے کا اعلان سامنے آ گیا۔