فضائی سفر کے دوران جہاز میں کن جگہوں کو ہاتھ بھی نہیں لگانا چاہیے؟ ایئرہوسٹس نے مسافروں کو تنبیہہ کردی

فضائی سفر کے دوران جہاز میں کن جگہوں کو ہاتھ بھی نہیں لگانا چاہیے؟ ایئرہوسٹس ...
فضائی سفر کے دوران جہاز میں کن جگہوں کو ہاتھ بھی نہیں لگانا چاہیے؟ ایئرہوسٹس نے مسافروں کو تنبیہہ کردی
سورس:   Pxhere (creative commons license)

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) فضائی سفر کرتے ہوئے جہاز میں کن جگہوں کو ہاتھ لگانے سے بھی گریز کرنا چاہیے؟ ایک ایئرہوسٹس نے اس حوالے سے مسافروں کو تنبیہ کر دی ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق بحث و مباحثے کی ویب سائٹ’Reddit‘ پر اس ایئرہوسٹس نے بتایا ہے کہ آپ لوگوں کو دوران سفر ’ٹرے ٹیبل اور سیٹ پاکٹ‘ کو ہاتھ بھی نہیں لگانا چاہیے کیونکہ یہ جگہیں آپ کی سوچ سے بھی زیادہ گندی ہوتی ہیں اور اگر آپ کا ہاتھ ان جگہوں سے چھو جائے تو آپ کو فوراً ہاتھ دھونے چاہئیں۔

بہت سی ایئرلائنز ایسی ہیں جو ہر پرواز کے اختتام پر ان چیزوں کو صاف بھی نہیں کرتیں۔ سیٹ پاکٹ میں لوگ اپنی گندی جرابیں، الٹی والے بیگ، کھائی ہوئی چیونگم اور نجانے کیا کچھ ڈال دیتے ہیں۔ ہوائی جہازوں کی صفائی کرنے والے عملے سے اگر پوچھا جائے کہ جہاز کی کون سی جگہ سب سے زیادہ گندی ہوتی ہے تو وہ ہمیشہ سیٹ پاکٹس کا نام لیتے ہیں۔لہٰذا مسافروں کو سیٹ پاکٹ حتی الامکان استعمال نہیں کرنی چاہیے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -