’ایک بار پھر جنسی ہراسگی کا شکار ہوگئی‘ اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ لائیو سیشن کے دوران انتہائی شرمناک حرکت، روتے ہوئے ویڈیو وائرل

’ایک بار پھر جنسی ہراسگی کا شکار ہوگئی‘ اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ لائیو ...
’ایک بار پھر جنسی ہراسگی کا شکار ہوگئی‘ اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ لائیو سیشن کے دوران انتہائی شرمناک حرکت، روتے ہوئے ویڈیو وائرل
سورس:   Instagram/haniaheheofficial

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ لائیو سیشن کے دوران اداکارہ ہانیہ عامر کو مبینہ طور پر جنسی ہراسگی کا سامنا کرنا پڑا، جب ایک آدمی نے لائیو سیشن میں شامل ہو کر ہانیہ عامر کی تصویر کے سامنے شرمناک حرکت کرنی شروع کر دی۔ اس شیطان صفت آدمی کی یہ حرکت دیکھ کر ہانیہ عامر کو لائیو سیشن فوری طور پر بند کرنا پڑ گیا۔ آدمی کی اس حرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی تھی جس پر کئی طرح کی چہ مگوئیاں جاری تھیں اور کچھ لوگ اسے جعلی ویڈیو بھی کہہ رہے تھے تاہم اب اداکارہ خود اس معاملے پر سامنے آ گئی ہیں۔

ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق ہانیہ عامر نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ رو رہی ہوتی ہیں۔ اپنی اس پوسٹ میں وہ لکھتی ہیں کہ ”اس عورت بیزار دنیا میں ایک بار پھر جنسی ہراسگی کا شکار ہوگئی ہو۔ یہ دوہرے معیار کی حامل دنیا معصومیت پر غالب آ چکی ہے، جہاں ہم کسی دوسرے کے نقطہ نظر سے اختلاف کے ساتھ زندہ نہیں رہ سکتے، جہاں ایک مرد عورت کو تحقیر جانے تو اس کی تعریف ہوتی ہے لیکن اگر ایک عورت ایسا کرے تو اس سے نفرت کی جاتی ہے، جہاں عورت اپنے پیاروں کے ساتھ محبت کا اظہار نہیں کر سکتی لیکن ایک مرد عورت کی تصویر کے سامنے ایسی غلیظ حرکت کر سکتا ہے۔“

رپورٹ کے مطابق ہانیہ عامر کی تصویر کے ساتھ قبیح حرکت کرنے والے شخص کو صارفین کی طرف سے بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور لوگ اس کی بیمار ذہنیت پر افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔ ایک لڑکی نے لکھا ہے کہ ”ہانیہ عامر کے لائیو سیشن میں جو ہوا، وہ ان سب خواتین کے لیے ریڈ سگنل ہے جو مداحوں کو لائیو سیشن میں جوائن کرتی ہیں۔ آپ کو کسی کی تحقیر کرنے کا کوئی حق نہیں ہے، چاہے وہ عوامی شخصیت ہی کیوں نہ ہو۔“ ایک صارف نے لکھا ہے کہ ”ہانیہ کے ساتھ جو کچھ ہوا، وہ انتہائی قابل مذمت ہے، اس آدمی کو ڈھونڈ کر اس کے خلاف مقدمہ درج کرنا چاہیے۔“

مزید :

تفریح -