"کپڑے پہن کر بھی برہنہ" انوشے اشرف ٹی وی شو میں ایسا نازیبا لباس پہن کر آگئیں کہ ہنگامہ برپا ہوگیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی اداکارہ انوشے اشرف کو ایک ٹی وی شو میں پہنے گئے اپنے نازیبا لباس کی وجہ سے تنقید کا سامنا ہے۔
انوشے اشرف نے عائشہ عمر کے ساتھ احسن خان کے پروگرام "ٹائم آؤٹ" میں شرکت کی۔ اس شو میں عائشہ عمر نے مکمل لباس پہنا ہوا تھا تاہم انوشے اشرف کے لباس کا انتخاب ایسا تھا جس کو کسی طور مناسب نہیں کہا جاسکتا۔ اپنے نازیبا لباس کی وجہ سے انوشے اشرف کو سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا سامنا ہے۔
View this post on Instagram
ایک صارف نے انوشے اشرف کے لباس پر کہا کہ وہ کپڑے پہن کر بھی برہنہ ہیں۔
ایک صارف نے کہا کہ پاکستان میں بے حیائی کا بازار گرم ہے۔
اقصیٰ نامی صارف نے انوشے اشرف کے لباس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس لباس کو سپر بیہودہ کہا جاسکتا ہے۔