سٹاک مارکیٹ میں اضافے کا رحجان برقرار، آج مارکیٹ کی کیا صورتحال رہی؟ آپ بھی جانیں

سٹاک مارکیٹ میں اضافے کا رحجان برقرار، آج مارکیٹ کی کیا صورتحال رہی؟ آپ بھی ...
سٹاک مارکیٹ میں اضافے کا رحجان برقرار، آج مارکیٹ کی کیا صورتحال رہی؟ آپ بھی جانیں

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج بھی تیزی کا رحجان دیکھنے میں آیا۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں دن بھر  اُتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا۔دن کے اختتام پر  90.96 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ ایک موقع پر انڈیکس 48632.95 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر یہ سطح برقرار نہ رہ سکی اور 100 انڈیکس 48302.66 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.19 فیصد کی بہتری دیکھی گئی اور 32 کروڑ 12 ہزار 587 شیئرز کا لین دین ہوا۔

مزید :

قومی -