آٹھویں کے امتحانات کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

آٹھویں کے امتحانات کے حوالے سے بڑی خبر آگئی
آٹھویں کے امتحانات کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے آٹھویں جماعت کے امتحانات کے انعقاد کی اجازت دے دی گئی۔

وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری ایک وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ بعض نیوز چینلز اور اخبارات میں پہلی تا آٹھویں جماعت کے امتحانات کے حوالے سے چھپی خبر درست نہیں۔ وفاقی وزارت تعلیم کی طرف سے اس ضمن میں کوئی ہدایات جاری نہیں کی گئیں۔ پہلی تا آٹھویں کے امتحان داخلی امتحانات ہوتے ہیں اس کا فیصلہ متعلقہ صوبائی حکومتوں اور سکولوں نے کرنا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وفاقی ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن جو وزارت تعلیم کا ذیلی ادارہ ہے نے وزارت تعلیم سے  آٹھویں جماعت کے امتحانات منعقد کرنے کی اجازت مانگی ہے جس کی اجازت ان کو دے دی گئی ہے۔

مزید :

قومی -