گرڈ اسٹیشن پر حملہ کرنے والے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی پر مقدمہ درج کرلیا گیا

گرڈ اسٹیشن پر حملہ کرنے والے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی پر مقدمہ درج ...
گرڈ اسٹیشن پر حملہ کرنے والے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی پر مقدمہ درج کرلیا گیا

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی فضل الہیٰ کے خلاف گرڈ سٹیشن پر دھاوا بولنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے کے رکن اسمبلی کے خلاف مقدمہ تھانہ رحمان بابا میں درج  کیا گیا ہے۔مقدمہ میں رکن اسمبلی کے  ساتھیوں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر پیسکو حکام کی درخواست پر درج کی گئی ہے۔حکام کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ رکن اسمبلی حاجی فضل الہیٰ نے علاقہ مکینوں کو پیسکو کے خلاف ورغلایا اور درجنوں افراد کیساتھ گرڈ سٹیشن کیساتھ رنگ روڈ کو بند کیا۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ چند روز قبل پیش آیا تھا۔حاضی فضل الٰہیٰ نے کہا تھا کہ واپڈا حکام لوڈشیڈنگ کی بجائے بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کریں۔ اپنے حلقے میں بجلی گیس لوڈشیڈنگ ہرگز بردداشت نہیں کرسکتے۔

مزید :

قومی -