خاتون اول کے آبائی شہر میں ڈاکو بے قابو، دس روز کے دوران ایک ہی دکان دوسری بار لوٹ لی گئی, سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی

خاتون اول کے آبائی شہر میں ڈاکو بے قابو، دس روز کے دوران ایک ہی دکان دوسری بار ...
خاتون اول کے آبائی شہر میں ڈاکو بے قابو، دس روز کے دوران ایک ہی دکان دوسری بار لوٹ لی گئی, سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی

  

پاکپتن(ڈیلی پاکستان آن لائن )خاتون اول بشریٰ بی بی  کے ابائی شہر میں ڈاکو بے قابو ہوگئے،ڈکیتی کی وارداتوں میں بے تحاشا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

پولیس کی لاپرواہی کے باعث  پاکپتن جرائم پیشہ عناصر کا گڑھ بن گیا ہے۔ ڈی پی او پاکپتن ملک جمیل ظفر اور پولیس ٹیموں کی  غفلت کا اندازہ اس بات سے لگا لیں کے دس دن کے دوران مین روڈ پے واقع ایک دوکان کو دو بار ڈاکو لوٹ کے لے گئے ۔ڈاکوؤں کے اس گروہ نے ایک ہی محلے میں 12 ڈکیتیاں کی ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس پہلے تو واقعہ کا مقدمہ درج نہیں کرتی،اگر کرلے تو ڈکیتی کی بجائے راہزنی اور چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جاتا ہے اور مقدمہ درج ہونے کے بعد مال مسروقہ واپس آنے کی کوئی امید نہ ہے۔شہریوں نے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب انعام غنی سے صورتحال کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

مزید :

قومی -