پی ایس ایل میں ابھرتے ہوئے فاسٹ باولر شاہنواز دھانی نے اپنا ہدف مقرر کرلیا 

پی ایس ایل میں ابھرتے ہوئے فاسٹ باولر شاہنواز دھانی نے اپنا ہدف مقرر کرلیا 
پی ایس ایل میں ابھرتے ہوئے فاسٹ باولر شاہنواز دھانی نے اپنا ہدف مقرر کرلیا 

  

ابو ظہبی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپر لیگ 6 (پی ایس ایل) میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کا کہنا ہے کہ ان کا ہدف یہی ہے کہ وہ پی ایس ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باولر بنیں، اس کے لیے انہوں نے بہت محنت کی ہے۔

جیو نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملتان سلطانز کے لیے پہلے بھی بہت محنت کی تھی اب بھی یہی کوشش ہو گی کہ ملتان سلطانز کے لیے اچھے سے اچھا پرفارم کروں، ابو ظہبی میں کنڈیشنز تھوڑی مختلف ہیں ، ان سے ہم آہنگ ہونے کی کوشش کر رہا ہوں اور کنڈیشنز کے مطابق ہی بولنگ کروں گا۔انہوں نے کہا کہ موسم بہت گرم ہے ، حبس بھی زیادہ ہے لیکن ہم پروفیشنل ایتھلیٹس ہیں ، موسم خواہ کیسا ہی کیوں نہ ہو ہم نے کھیلنا ہے یہ مشکل کام نہیں ہے۔شاہنواز دھانی نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے بھی میرا نام آیا ہے ، زمبابوے میں بھی ٹیم کے ساتھ تھا وہاں بہت سیکھنے کا موقع ملا اب بھی ٹیم کے ساتھ سیکھنے کا موقع ملے گا ، ابھی مجھے بہت کچھ سیکھنا ہے اور یہ موقع مجھے ملتان سلطانز کے ساتھ رہ کر بھی ملے گا۔

 شاہنواز دھانی نے گزشتہ ڈومیسٹک فرسٹ کلاس سیزن میں سب کی توجہ اپنی طرف مرکوز کرائی جس کے بعد انہوں نے کراچی میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے ابتدائی میچزمیں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ انہوں نے اپنی باولنگ سے سب کو متاثر کیا اور پھر سلیکٹرز نے انہیں زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کیا، انہوں نے زمبابوے کا دورہ کیا لیکن انہیں موقع نہ مل سکا۔ اب انہیں دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے بھی ٹیسٹ سکواڈ میں رکھا گیا ہے ویسٹ انڈیز میں پاکستان نے دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنا ہے۔

? شاہنوازدھانی نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ پی ایس ایل کا ٹاپ باولر بننے کا ٹارگٹ ہے ، پی ایس ایل جہاں چھوڑی تھی وہیں سے شروع کروں گا اور اس کے لیے بہت محنت کی ہے۔

مزید :

کھیل -