سی ٹی ڈی کی موسٹ وانٹڈ لسٹ میں پہلی بار خاتون کا نام شامل کرلیا گیا

سی ٹی ڈی کی موسٹ وانٹڈ لسٹ میں پہلی بار خاتون کا نام شامل کرلیا گیا
سی ٹی ڈی کی موسٹ وانٹڈ لسٹ میں پہلی بار خاتون کا نام شامل کرلیا گیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) سندھ نے جمعرات کو اپنی "ریڈ بک" جاری کی ہے جس میں ایک خاتون کا نام بھی بطور موسٹ وانٹڈ شامل ہے۔ یہ خاتون ڈاکٹر سعدیہ جلیل ہیں جن پر الزام ہے کہ ان کے کالعدم دہشت گرد تنظیم کے ساتھ تعلقات ہیں۔

بی بی سی کے مطابق سی ٹی ڈی ریڈ بک کے نویں ایڈیشن میں 93 موسٹ وانٹڈ لوگوں کو شامل کیا گیا ہے۔ ریڈ بک میں شامل ڈاکٹر سعدیہ جلیل گائنا کالوجسٹ ہیں جو دہشت گرد تنظیم میں شامل ہونے سے پہلے پرائیویٹ میڈیکل یونیورسٹی میں بھی خدمات سرانجام دیتی رہی ہیں۔

ریڈ بک میں ڈاکٹر سعدیہ جلیل کو القاعدہ جنوبی ایشیا کا حصہ بتایا گیا ہے۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر سعدیہ دہشت گردی کی کئی کارروائیوں میں سہولت کار کا کردار ادا کرتی رہی ہیں جس میں 2015 میں صفورہ چورنگی  پر ہونے والا فائرنگ کا واقعہ بھی شامل ہے جس میں 46 افراد جان سے گئے تھے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد کے مطابق ڈاکٹر سعدیہ القاعدہ کے مشہور کمانڈر عمر کاٹھیو کی تیسری بیوی ہیں۔ 

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -