مسافر بس دریا میں گرنے سے 18افراد جان کی بازی ہارگئے
کوہستان(ڈیلی پاکستان آن لائن ) خیبر پختونخوا کے علاقے کوہستان بالا میں مسافر بس دریائے سندھ میں گرنے سے 18 افراد جان کی بازی ہارگئے،بیشتر افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔
تفصیلات کے مطابق بس میں سوار تمام افراد راولپنڈی جارہے تھے کہ بس حادثے کا شکار ہوگئی۔اب تک صرف ایک خاتون کی نعش نکالی جاسکی ہے جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دیگر نعشوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ دریائے سندھ میں اس وقت پانی کا بہاؤتیز ہونے کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ گزشتہ روز بھی ایک سوزوکی گاڑی جس میں بچے اور خواتین سمیت 11 مسافر سوار تھے، مانسہرہ میں پلداکے مقام پر دریائے سرن میں جاگری جس کے نتیجے میں آٹھ افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوئے تھے۔