سابق وزیر اعظم نواز شریف کی نواسے کا پولو میچ انجوائے کرتے ہوئے تصویر سامنے آگئی
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی لندن میں اپنے نواسے جنید صفدر کا پولو میچ دیکھتے ہوئے تصویر منظر عام پر آگئی۔
لندن کے گارڈز پولو کلب میں کیمبرج اور آکسفورڈ کی ٹیموں کے مابین پولو کا میچ کھیلا گیا ۔ جنید صفدر کیمبرج کی نمائندگی کر رہے تھے، وہ دوسرے پاکستانی ہیں جو کیمبرج کی پولو ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔
Junaid Safdar, the second Pakistani ever to play for University of Cambridge. @ The Guards Polo Club #ProudUncleMoment #CambridgeVsOxford pic.twitter.com/bBXOtjuEhN
— Ali Dar (@alimdar82) June 5, 2021
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سمیت شریف خاندان کے دیگر افراد کو میچ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
دوسری جانب پولو کا یہ میچ تو جنید کی مخالف ٹیم آکسفورڈ کے نام رہا تاہم کیمبرج کی جانب سے تینوں گول جنید صفدر نے سکور کیے۔ شاندار کھیل پیش کرنے پر جنید صفدر کے گھوڑے کو " بیسٹ پلیئنگ پونی" کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔