شادی سے انکار کرنے پر لڑکی پر تیزاب پھینک دیا گیا

شادی سے انکار کرنے پر لڑکی پر تیزاب پھینک دیا گیا
شادی سے انکار کرنے پر لڑکی پر تیزاب پھینک دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جوہرٹاؤن کے علاقہ میں شادی سے انکار کرنے پر نوجوان نے لڑکی پر تیزاب پھینک دیا۔
تیزاب گردی کا شکار لڑکی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔پولیس کے مطابق  تیزاب کے باعث  لڑکی  کا چہرہ جھلس گیا ہے۔ملزم احمد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔لڑکی کا کہنا ہے کہ ملزم احمد مجھ سے شادی کرنا چاہتا تھا، اس نے صبح مجھے موٹرسائیکل پر ساتھ چلنے کو کہا، اور شادی سے انکار پر اسٹیل کے جگ سے تیزاب میرے اوپر پھینک دیا۔
سی سی پی او لاہور  غلام محمود ڈوگر نے واقعے پر نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کرلی  ہے۔

مزید :

قومی -