وزیراعظم کا بورس جانسن سے ٹیلی فونک رابطہ

وزیراعظم کا بورس جانسن سے ٹیلی فونک رابطہ
وزیراعظم کا بورس جانسن سے ٹیلی فونک رابطہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان کا برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق   دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، افغان امن عمل، کورونا  اورماحولیاتی تبدیلی پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں وزرائے اعظم نے  برطانیہ اور پاکستان درمیان اعلی سطح کے تبادلے بڑھانے پر اتفاق کیا، اس موقع  پروزیراعظم عمران خان نے دونوں ممالک کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے امید کا اظہار کیا۔وزیر اعظم نے برطانیہ میں کورونا کا موثر طریقے سے مقابلہ کرنے پر وزیر اعظم بورس جانسن کی کوششوں کو سراہا اور اپنے برطانوی ہم منصب کو پاکستان کی طرف سے کورونا کے خلاف کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

مزید :

قومی -