کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے ملتان سلطانز کو شکست دیدی
ابوظہبی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)6 کے وارپ اپ میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو شکست دے دی۔
وارم اپ میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 137 رنز بنائے۔ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم صرف 111 رنز ہی بناسکی اور پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز کھیلنے سے قبل ہی آؤٹ ہوگئی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کے نسیم شاہ اور زاہد محمود نے دو، دو جبکہ ملتان سلطانز کے محمد عمر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔