وہ وقت جب مادھوری ڈکشت عامر خان کو مارنے کے لیے ہاکی اٹھا کر ان کے پیچھے دوڑ پڑی تھیں

وہ وقت جب مادھوری ڈکشت عامر خان کو مارنے کے لیے ہاکی اٹھا کر ان کے پیچھے دوڑ ...
وہ وقت جب مادھوری ڈکشت عامر خان کو مارنے کے لیے ہاکی اٹھا کر ان کے پیچھے دوڑ پڑی تھیں

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) اداکار عامر خان نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران میرے ایک مذاق پر اداکارہ مادھوری ڈکشت مجھے مارنے کے لیے تیار ہوگئی تھیں۔ 

بھارتی میڈیا پر اداکار عامر خان کا ایک پرانا ویڈیو وائرل ہورہا ہے جس میں وہ ایک شو کے دوران اداکار فرحان اختر کو انٹریو دے رہے ہیں۔ اس دوران انہوں نے اپنی فلم ’دل‘ کی شوٹنگ کے دوران پیش آنے والا دلچسپ واقعہ سنایا۔عامر خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے مادھوری ڈکشت سے کہا کہ وہ اپنا ہاتھ دکھائیں، میں ان کا ہاتھ پڑھ کر بتاتا ہوں تاہم جیسے ہی اداکارہ نے ہاتھ آگے کیا تو میں نے اس پر تھوک دیا جس پر مادھوری کو شدید غصہ آیا اور انہوں نے میرے پیچھے دوڑ لگادی اس دوران انہیں ہاکی نظر آئی انہوں نے مجھے مارنے کے لیے ہاکی بھی اٹھالی۔

دوسری جانب خود اداکارہ مادھوری ڈکشت بھی اس واقعے کی تصدیق کرچکی ہیں۔ ماضی میں ایک انٹریو کے دوران جب اداکارہ سے پوچھا گیا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران کوئی بھی ایسا واقعہ جو انہیں کبھی نہیں بھولا۔ جس پر اداکارہ نے کہا فلم ’دل‘ کی شوٹنگ کے دوران عامر خان کے پیچھے ہاکی لے کر دوڑ لگانا۔

مزید :

تفریح -