1500اور 100روپے والے بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کو ہوگی
سرگودھا(اے پی پی) 1500اور 100روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15 مئی کو لاہور اور ملتان میں ہو گی۔1500 والے قومی انعامی بانڈ کا پہلا انعام 30لاکھ روپے ، دوسرا 10 لاکھ روپے کے تین انعامات اور اسی طرح 18500روپے کے 1696انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم کیے جائیں گے جبکہ 100روپے والے قومی انعامی بانڈ کا پہلا انعام 7لاکھ روپے، دوسرا انعام 2لاکھ روپے کے تین انعامات جبکہ 1000روپے کے 1196انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔