دی ٹائینی لرنرز کے زیراہتمام بچوں کیلئے کہانیوں کی کتابوں کی تقریب رونمائی

دی ٹائینی لرنرز کے زیراہتمام بچوں کیلئے کہانیوں کی کتابوں کی تقریب رونمائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر)د ی ٹائینی لرنرز نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹس اینڈ کلچر میں 2 سے 7 سال کے بچوں کے لیے کہانیوں کی کتابوں کی تقریب رونمائی ہو ئی جس کی صدارت ثمرین کوثر نے کی جو شعبہ تعلیم سے منسلک ہیں۔ د ی ٹائینی لرنرز رابعہ اسلم کی ذہنی تخلیق ہے جو پچھلے آٹھ سال سے تعلیم سے متعلقہ پراجیکٹس بالخصوص ابتدائی تعلیم وتربیت اور نگہداشت پر کام کر رہی ہیں۔ رابعہ اسلم، جو کہانیوں کی مصنفہ بھی ہیں نے شرکا کو بتایا کہ ا±ن کی تنظیم کا مقصد ہے کہ کہانیوں کے استعمال سے سائنس اور ریاضی کے طریقہ تدریس کو یکسر تبدیل کر دیا جائے ۔ پینل ممبران میں نذیر امبالوی، سیدہ عطرت بتول نقوی، زاہدہ بتول، ڈاکٹر نوشین خالد اور سعدیہ عمر شامل تھیں جنہوں نے بچوں کیلئے لکھی جانے والی کہانیوں کی اہمیت بیان کی اور بچوں میں کتابوں سے محبت پیدا کرنے میں والدین ، اساتذہ اور معاشرے کے افراد کا کردار بھی واضح کیا۔ تقریب میں بچوں کے لیے کہانی سنانے کا سیشن بھی ہوا جس میں رابعہ اسلم نے بچوں کو کہانی سنائی ۔