لاہور ہائیکورٹ؛ وزیرآباد کو ضلع، احمد پور چٹھہ کو تحصیل کا درجہ دینے کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کا نگران حکومت کا فیصلہ کالعدم قرار

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے وزیرآباد کو ضلع، احمد پور چٹھہ کو تحصیل کا درجہ دینے کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کا نگران حکومت کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں وزیرآباد کو ضلع، احمد پور چٹھہ کو تحصیل کا درجہ دینے کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیارکیاگیاکہ نگران حکومت کے پاس سابق وزیراعلیٰ کے اقدامات معطل کرنے کااختیار نہیں ،عدالت نے نگران حکومت کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کا فیصلہ کالعدم قراردیدیا۔