لاہور ہائیکورٹ نے محمد خان بھٹی کو اینٹی کرپشن کے2 مقدمات سے ڈسچارج کرنے کیخلاف حکومتی اپیل پر نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا

لاہور ہائیکورٹ نے محمد خان بھٹی کو اینٹی کرپشن کے2 مقدمات سے ڈسچارج کرنے ...
لاہور ہائیکورٹ نے محمد خان بھٹی کو اینٹی کرپشن کے2 مقدمات سے ڈسچارج کرنے کیخلاف حکومتی اپیل پر نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے محمد خان بھٹی کو اینٹی کرپشن کے2 مقدمات سے ڈسچارج کرنے کیخلاف حکومتی اپیل پر نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں محمد خان کو اینٹی کرپشن کے 2 مقدمات سے ڈسچارج کرنے کیخلاف حکومت اپیل پر سماعت ہوئی ،درخواست میں پنجاب حکومت کی جانب سے موقف اختیار کیاگیاکہ محمد خان بھٹی کیخلاف کرپشن کے سنجیدہ الزامات ہیں،ملزم کیخلاف ٹھواس شواہد اور موقع کے گواہان موجود ہیں ،اینٹی کرپشن عدالت گوجرانوالہ، لاہور نے شواہد کے باوجود محمد خان بھٹی کو مقدمے سے ڈسچارج کیا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت سابق پرنسپل سیکرٹری کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کافیصلہ کالعدم قرار دے ۔