ڈی آئی خان سے حافظ طاہر اور حافظ ہاشم کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان

ڈی آئی خان سے حافظ طاہر اور حافظ ہاشم کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
ڈی آئی خان سے حافظ طاہر اور حافظ ہاشم کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈیرہ اسماعیل خان سے 2 سیاسی رہنماﺅں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کے لاہور میں ڈیرے ہیں،ڈی آئی خان سے حافظ طاہر اور حافظ ہاشم نے بلاول ہاﺅس لاہور میں آصف زرداری سے ملاقات کی اورپیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا،جنوبی پنجاب سے کل مزید سیاسی رہنماﺅں کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کاامکان ہے۔
ذرائع کاکہناہے کہ آصف زرداری نے لاہور میں قیام 12 جون تک بڑھا دیا ۔