خاتون نے اپنے نوعمر بیٹے کے موبائل میں ایسی چیز دیکھ لی کہ خود ہی پولیس کو بلالیا

خاتون نے اپنے نوعمر بیٹے کے موبائل میں ایسی چیز دیکھ لی کہ خود ہی پولیس کو ...
خاتون نے اپنے نوعمر بیٹے کے موبائل میں ایسی چیز دیکھ لی کہ خود ہی پولیس کو بلالیا
سورس: Representational Image

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک خاتون نے اپنے نوعمر بیٹے کا موبائل فون چیک کیا تو اسے ایک ایسے مکروہ دھندے میں ملوث پایا کہ پیروں تلے زمین نکل گئی اور خود ہی پولیس کو اپنے بیٹے کی شکایت کر دی۔ دی مرر کے مطابق خاتون کا کہنا ہے کہ اس نے جب اپنے بیٹے کا فون چیک کیا تو انکشاف ہوا کہ وہ منشیات فروشوں کے ساتھ رابطے میں تھا اور ان کے لیے کام کر رہا تھا۔
کیرل ایشال کا کہنا تھا کہ دو خطرناک منشیات ڈیلرزکے میرے بیٹے کے ساتھ رابطے تھے جو اسے منشیات مہیا کرتے تھے اور وہ ان کے لیے منشیات فروخت کرتا تھا۔ یہ میسجز میرے بیٹے کے پرانے فون میں موجود تھے جنہیں وہ ڈیلیٹ کرنا شاید بھول گیا اور فون اس نے گھر میں رکھ دیا تھا۔ 
رپورٹ کے مطابق خاتون کے بیٹے کو 33سالہ خاتون منشیات سمگلر کیرل ایشال اور 42سالہ نیل سوفٹ منشیات پہنچا رہے تھے۔کیرل ایشال کی طرف سے اس معاملے کی پولیس کو رپورٹ کی گئی جس پر پولیس نے دونوں ڈیلرز کو گرفتار کرکے لیور پول کراﺅن کورٹ میں پیش کر دیا گیا ہے جہاں سے انہیں 5سال تک قید کی سزا ہونے کا امکان ہے۔