"جسم فروش خواتین زیادہ اچھی بیویاں ثابت ہوتی ہیں" فحش اداکارہ نے حیران کن دعویٰ کردیا

"جسم فروش خواتین زیادہ اچھی بیویاں ثابت ہوتی ہیں" فحش اداکارہ نے حیران کن ...
سورس: Instagram/theangelawhite

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک عام تاثر ہے کہ لوگ جسم فروش خواتین کے ساتھ ازدواجی رشتے میں بندھنے سے کتراتے ہیں اور اس کی کئی وجوہات بھی ہیں تاہم فحش فلموں کی آسٹریلوی اداکارہ انجیلا وائٹ نے اس حوالے سے حیران کن دعویٰ کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق 38سالہ انجیلا وائٹ کا کہنا ہے کہ اکثر اوقات جسم فروشی کا دھندہ کرنے والی خواتین دیگر کی نسبت زیادہ اچھی پارٹنرز ثابت ہوتی ہیں۔
انسائیڈ اونلی فینز پوڈ کاسٹ میں اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے انجیلا وائٹ نے کہا کہ جسم فروشی کرنے والی خواتین گفتار میں ماہر ہوتی ہیں۔ وہ اپنے پارٹنر کے ساتھ مسائل پر زیادہ اچھے انداز میں گفتگو کرتی ہیں اور انہیں مطمئن رکھتی ہیں، جس کے نتیجے میں ان کی ازدواجی زندگی بہتر رہتی ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ازدواجی زندگی میں کئی طرح کے مسائل درپیش آتے ہیں تاہم میاں بیوی کے رشتے میں سب سے بڑا مسئلہ باہم گفت و شنید کا فقدان ہوتا ہے جو کئی واقعات میں طلاق تک نوبت لے جاتا ہے۔ ایسے میں اگر ایک فریق گفتگو کا فن جانتا ہو، وہ اپنے ازدواجی تعلق کو اس مسئلے کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیتا۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -