سینٹرل پولیس آفس لاہور سےجعلی خاتون اے ایس پی گرفتار

سینٹرل پولیس آفس لاہور سےجعلی خاتون اے ایس پی گرفتار
سینٹرل پولیس آفس لاہور سےجعلی خاتون اے ایس پی گرفتار

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینٹرل پولیس آفس لاہور میں مسلح ہو کر آنے والی جعلی خاتون ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس  کو 3 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

جیو نیوز کے مطابق ملزمہ مریم مصطفیٰ نے سی پی او کے گیٹ پر اپنا تعارف اے ایس پی کے طور پر کروایا اور آئی جی سے ملاقات کا کہہ کر آفس میں داخل ہوگئی، ملزمہ نے سیکیورٹی اہلکاروں کو بتایا کہ وہ پوسٹنگ کے سلسلے میں آئی جی عثمان انور سے ملاقات کے لیے آئی ہے،اعلیٰ افسر کے پوچھ گچھ کرنے پر خاتون مشکوک پائی گئی جس پر جعلی پولیس افسر بن کر سی پی او آنے والی خاتون کو3 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان سے پستول اور8 گولیاں بھی برآمد ہوئیں، ملزمان کو تھانہ انارکلی اور خاتون کو خواتین پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے۔