بزرگ شہری پر شہد کی مکھیوں کا 3 گھنٹے تک حملہ، دلخراش تفصیلات سامنے آگئیں

بزرگ شہری پر شہد کی مکھیوں کا 3 گھنٹے تک حملہ، دلخراش تفصیلات سامنے آگئیں
بزرگ شہری پر شہد کی مکھیوں کا 3 گھنٹے تک حملہ، دلخراش تفصیلات سامنے آگئیں
سورس: GO Fund Me

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی ریاست  اوکلاہوما میں ایک 81 سالہ شخص  پر شہد کی مکھیوں نے حملہ کردیا جو تین گھنٹے تک جاری رہا، خوش قسمتی سے معمر شہری کی جان بچ گئی۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق کارلوس اموس  اپنے گھر میں لان کی کٹائی کر رہا تھا جب اس نے باہر لٹکتی ہوئی چند شہد کی مکھیوں کو دیکھا۔ وہ کیڑے مار دوا کی بوتل پکڑنے کے لیے پورچ کی طرف بڑھا۔ اس سے پہلے کہ وہ اسے استعمال کر پاتا، شہد کی مکھیوں کا جھرمٹ بڑا ہو گیا اور اس پر حملہ کردیا۔ اموس نے کہا کہ انہوں نے بچنے کیلئے بھاگنے کی کوشش کی لیکن وہ پھسل کر گر گئے۔ اس دوران مکھیوں کا حملہ شدید ہوگیا۔ مکھیوں نے اسے مکمل طور پر ڈھک دیا ، یہاں تک کہ اس کے کانوں اور ناک کے نتھنوں میں بھی گھس گئیں۔

اس دوران قریب سے گزرتے ہوئے شہری نے صورت حال دیکھی تو 911 پر کال کی جس کے بعد اسے ہسپتال پہنچایا گیا۔ ڈاکٹرز کی محنت کے باعث اس کی جان بچالی گئی۔ ڈاکٹرز نے اس کے جسم سے مکھیوں کے سینکڑوں ڈنک نکالے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -