بیٹا 10 ویں میں پاس، غریب گھریلو ملازمہ نے منہ میٹھا کرانے کیلئے مالک کو ایسا تحفہ دے دیا کہ انٹرنیٹ صارفین جھوم اٹھے
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک گھریلو ملازمہ نے اپنے مالک کو دو آم تحفے میں دیے۔ اس شخص نے انکشاف کیا ہے کہ ملازمہ نے اسے یہ آم اس کے بچے کے 10ویں جماعت کا امتحان پاس کرنے کی خوشی میں دیے تھے۔ اتکرش گپتا نے دل کو چھو لینے والے اس میٹھے تحفے کی کہانی ٹوئٹر پر سنائی ہے۔ غریب گھریلو ملازمہ کے اخلاص سے بھرپور اس تحفے نے انٹرنیٹ صارفین کے دل جیت لیے۔ ایک صارف نے لکھا ' یہ بہت ہی بہترین قسم کا تحفہ ہے جو ایک آم شخص نے دوسرے آم آدمی کو دیا۔'
ملازمہ کے تحفے کی تعریف کرتے ہوئے ایک شخص نے کہا 'میں اس کے بچے کے روشن مستقبل کی خواہش کرتا ہوں کہ ان آموں کی طرح میٹھی کامیابی ہو۔ ان کے دل پیارے ہوتے ہیں اور ان کی محبت ان کے پیارے تحفوں سے ظاہر ہوتی ہے۔'