نظام انصاف کو تقویت ملنے سے اقتصادی تعلقات کو فروغ ملے گا: وزیر قانون
اسلام آباد(آن لائن) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑنے فرانزک سرگرمیوں، قانونی خدمات اور قانون کی حکمرانی میں تعاون کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اجتماعی کوششوں سے نظام انصاف کو تقویت ملنے سے خطے میں اقتصادی تعلقات کو فروغ ملے گا شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے انصاف کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے انصاف کا ورچوئل اجلاس جمہوریہ قزاخستان کی میزبانی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں علاقائی تعاون بڑھانے اور قانون کی حکمرانی کو مضبوط بنانے کیلئے تنظیم کے رکن ممالک کے مشترکہ عزم پر زور دیتے ہوئے وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے شنگھائی تعاون تنظیم کے دائرہ کار کے اندر قانون کی حکمرانی کی بالادستی کی برقراری اور تعاون کو فروغ دینے کے مشترکہ و اجتماعی اہداف کے تناظر میں اجلاس کی اہمیت پر زور دیا اور فرانزک سرگرمیوں، قانونی خدمات اور قانون کی حکمرانی میں تعاون کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پاکستان کے قانونی نظام کو جدید بنانے اور شنگھائی تعاون تنظیم کے اندر قانونی تعاون بڑھانے کیلئے کیے گئے کئی اہم اقدامات کا خاکہ پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی اور کئی سیٹلائٹ فرانزک شواہد جمع کرنے والے یونٹس، فرانزک سائنس میں پاکستان کی پیشرفت اور ایس سی او کے رکن ممالک کے ساتھ علم بانٹنے کی خواہش کا بھی مظہر ہیں، پاکستان بھر میں بار کونسلز کے ذریعے وسیع تربیتی پروگرام منعقد کیے گئے ہیں جس میں 13,290 کو تربیت دی گئی‘ پاکستان نے قانونی تعلیم کے معیار کو بڑھانے کے لیے پہلا ڈائریکٹوریٹ آف لیگل ایجوکیشن قائم کیا ہے وزیر قانون نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان گہرے تعاون، بہترین طریقوں کے تبادلے اور مستقل بات چیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اجتماعی کوششوں سے نظام انصاف کو تقویت ملنے سے خطے میں اقتصادی تعلقات کو فروغ ملے گا۔
اعظم نذیرتارڑ