فوج کی عزت جان سے زیادہ عزیز، عید پر عام معافی دی جائے: شیخ رشید
اسلام آباد(آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے عید پر عام معافی کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی خواتین رہنما ؤں صنم جاوید،عالیہ حمزہ اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو رہا کیا جائے ان خیالات کا اظہاراسلام آباد کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیاشیخ رشید نے کہا کہ صنم جاوید،عالیہ حمزہ اور ڈاکٹر یاسمین راشد کی رہائی کی اپیل کرتا ہوں، عدالتیں چھوٹی پڑگئی ہیں بے گناہ لوگوں کی تعداد زیادہ ہے، اڈیالہ میں غریب لوگ ہیں اس گرمی میں 500 لوگوں کی پیشی ہوتی ہے فوج کی عزت ہمیں جان سے زیادہ عزیز ہے لیکن اس سے کیا پیغام جارہا ہے؟ جو لوگ پچھلی چھوٹی عید پر رہا ہوئے ہیں وہ ایک سال قید کاٹنے کے بعد رہا ہوئے، آرمی چیف جرنل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس ائی ندیم انجم سے اپیل کرتا ہوں اس عید پر عام معافی دی جائے شیخ رشید نے سیاسی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ اگلے 45 دن اہم ہیں، لوگ تنگ ہیں ملک میں اب سیاسی فیصلے ہونگے، سرمایہ کار ملک سے باہر جارہے ہیں تو بیرون ملک سے سرمایہ کار کیسے آئینگے ملک کو تباہی سے بچایا جائے حالات اتنے خراب ہوگئے ہیں کہ راولپنڈی میں جنازے لوٹے جارہے ہیں بانی پی ٹی آئی کو کہتا ہوں کہ آئی ایل ایف کی بھی تعریف کریں مشرف دور میں جو میں نے چین کیساتھ سرمایہ کاری پر دستخط کیے تھے وہ ویسے کے ویسے ہی پڑے ہیں، جو مرکزی سرمایہ کار ہیں وہ ملک چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں باہر سے کون آئیگا قبل ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں بانی پی ٹی آئی، شیخ رشید اور دیگر کیخلاف آزادی مارچ پر تھانہ آئی نائن میں درج مقدمہ پر سماعت سول جج ملک محمد عمران کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی کردی گئی۔شیخ رشید احمد، علی نواز اعوان وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، کیس کی سماعت 10 جون تک ملتوی کی گئی۔
شیخ رشید