ایم ڈی پی ٹی وی سید مبشرتوقیر کی ہائیکورٹ میں تقریری چیلنج

 ایم ڈی پی ٹی وی سید مبشرتوقیر کی ہائیکورٹ میں تقریری چیلنج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہورہائیکورٹ کے روبرو ایک آئینی درخواست کے ذریعے ایم ڈی پی ٹی وی سید مبشر توقیر کی تقرری کو چیلنج کردیاگیا یہ آئینی درخواست پی ٹی وی کے ریٹائرڈ سینئر نیوز ایڈیٹر سید امجد علی شاہ نے ایڈووکیٹ حارث اسلم کے ذریعے دائر کی، جسٹس شاہد بلال حسن نے سماعت کرتے ہوئے نوٹس جاری کردیئے اور آئندہ سماعت 27 جون تک ملتوی کردی، عدالت نے معاونت کیلئے اٹارنی جنرل پاکستان کو بھی نوٹس جاری کئے ہیں درخواست میں موقف اختیارکیاگیا ہے کہ مبشر توقیر کو 22 دسمبر 2023 کو عارضی ایڈیشنل چارج دیاگیا تھا جس کی معیاد تین ماہ تھی جو ختم ہوچکی ہے درخواست میں کہاگیا ہے کہ حکومت پاکستان اور وزارت انفارمیشن کو حکم جاری کیاجائے کہ مستقل بنیادوں پر ایم ڈی پی ٹی وی کی تقرری عمل میں لائیں تاکہ پی ٹی وی کے انتظامی اور مالی معاملات کا حساب ہوسکے 

تقرری چیلنج

مزید :

صفحہ آخر -