مویشی منڈیوں کی رونقیں بحال خریداری نہ ہونے کے برابر
لاہور (سٹی رپورٹر) عید الاضحی قریب آتے ہی شہر میں قائم کی جانے والی مویشی منڈیوں کی رونقیں تو بحال ہو گئی ہیں مگر ان منڈیوں میں خریداری تاحال مایوس کن ہے جس کی وجہ قربانی کے جانوروں کی بڑھتی ہوئی قیمتیں ہیں۔ خریدار تاحال قیمتوں کے بارے میں تفصیلات حاسل کرنے میں مصروف ہیں۔ قربانی کے جانوروں کے بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ جانوروں کی خوراک پر روزانہ تین سو روپے سے پانچ سو روپے خرچ کئے جا رہے ہیں ان اخراجات کی وجہ سے جانوروں کی قیمتیں گزشتہ سال کی نسبت زیادہ ہیں۔