اپراورکزئی ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ، 12شدت پسند ہلاک ، ایک اہلکار شہید
اورکزئی ایجنسی (مانیٹرنگ ڈیسک) اپراورکزئی ایجنسی میں فورسز کی کارروائی میں 12شدت پسند ہلاک ہوگئے جبکہ بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک اہلکار شہید ہوگیا تاہم فورسز نے شدت پسندوں کے اہم گڑھ کا کنٹرول حاصل کرلیا۔ نجی چینل کے سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اپراورکزئی میں سیکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے اہم گڑھ غنڈہ میلہ کا کنٹرول حاصل کرلیا،فورسز کی کارروائی میں پانچ شدت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔ادھر علاقہ نادر میلہ میں سیکیورٹی اہلکار گشت پر تھے کہ بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہیداور ایک آفیسر سمیت 3اہلکار زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 7شدت پسند ہلاک اور متعدد د زخمی ہوگئے۔