عائشہ احد ملک کا حمزہ شہباز کیخلاف سیاسی میدان میں قسمت آزمائی کااعلان
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) عائشہ احد ملک نے حمزہ شہباز شریف کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کااعلان کیا ہے۔ فلپائنی ملازمہ کے اغوا کیس میں عدالت میں پیشی کے بعد اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے عائشہ احد ملک کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف ، حمزہ شہباز اور علی عمران نے ا±ن کو تھانوں کچہریوں میں ذلیل و خوار کر دیا ہے اور اب اُنہوں نے حمزہ شہباز کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ا±ن کا کہنا تھا کہ قرآن پاک پر حلف لےکرمجھے چھوڑا ہے، حمزہ شہباز شریف پر بھی آرٹیکل 62 اور63 کا نفاذ ہونا چاہیے۔