نیوزی لینڈ ‘کرائسٹ چرچ بد ترین طوفان کے بعدسیلاب میں ڈوب گیا،سینکڑوں گھرو ں کی بجلی منقطع

نیوزی لینڈ ‘کرائسٹ چرچ بد ترین طوفان کے بعدسیلاب میں ڈوب گیا،سینکڑوں گھرو ں ...

کرائسٹ چرچ (آن لائن)نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ میں بد ترین طوفان کے بعد پورا شہرسیلاب میں ڈوبا ہوا ہے،ملک کواس وقت1975 کے بعد دوسرے بڑے سیلاب کا سامنا ہے۔نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی گلیاں سیلاب میں ڈوبی ہوئی ہیں۔ گھروں کے اندر پانی داخل ہونے سے سیکڑوں گھروں کی بجلی بھی منقطع ہے۔ مختلف جگہوں پر گاڑیاں بونٹ تک پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں، بیشتر جگہوں پرپانی روکنے کیلئے حفاظتی دیوار یں بنا دی گئیں ہیں۔ سیلاب کا پانی اترنے تک اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزید : عالمی منظر